Advertisement
Advertisement
Advertisement

حزب اللہ سے جنگ بندی کی ایک وجہ ہتھیاروں کا انتظار بھی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

Now Reading:

حزب اللہ سے جنگ بندی کی ایک وجہ ہتھیاروں کا انتظار بھی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیلی وزیر اعظم

حزب اللہ سے جنگ بندی کی ایک وجہ ہتھیاروں کا انتظار بھی ہے، اسرائیلی وزیر اعظم

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ  حزب اللہ سے جنگ بندی کی ایک وجہ ہتھیاروں کا انتظار کرنا بھی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ٹیلی وژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی کی ایک وجہ یہ ہے کہ اسرائیل مزید ہتھیاروں کی سپلائی کا انتظار کر رہا ہے۔ہتھیاروں کی فراہمی میں پہلےہی بہت تاخیر ہوچکی ہے، اب جلد جدید ہتھیار مل جائیں گے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ یہ عارضی وقفہ اس بات کا موقع ہے کہ جدید اسلحہ حاصل کیا جا سکے تاکہ فوجی کارروائیاں مؤثر طریقے سے جاری رکھی جا سکیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اس تاخیر کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا اور اسے اسرائیل کی دفاعی ضروریات سے ہم آہنگ قرار دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن  کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 68 کروڑ ڈالرز کے ہتھیار فروخت  کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر