Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 38 افراد شہید

Now Reading:

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 38 افراد شہید
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 38 افراد شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 38 افراد شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے  مزید 38 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

اسرائیل بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ المواسی کیمپ پر اسرائیل نے بم برسا دیے، 5 افراد شہید، متعدد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ خان یونس میں صہیونی بمباری سے 3 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج  نے شمالی غزہ میں محاصرہ جاری رکھتے ہوئے کمال عدوان اسپتال پر پھر حملہ کیا ہے، جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ کے تمام اسپتال امداد نہ ملنے پر 48 گھنٹے میں بند ہوجائیں گے۔

7اکتوبر2023 سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار 286 ہوگئی ہے، جبکہ اسرائیل کی بمباری سے اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 286 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان پر بمباری کی ہے جس میں  5 پیرا میڈیکس ورکرز سمیت 62 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

Advertisement

لبنانی علاقے چیاہ میں بمباری  سے 2 رہائشی اپارٹمنٹ ملبےکا ڈھیر، درجنوں افراد شہید ہوگئے، جبکہ وسطی بیروت میں عمارت پر چار میزائل داغے گئے، لبنان کے علاقے بعلبک میں اسرائیلی حملے جاری، 4 افراد شہید 24 زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ طائر شہر پر حملے میں طبی عملے کے 5 ارکان شہید ہوگئے۔

ایک گھر پر فضائی حملے میں اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 6 افراد شہید ہوگئے، جبکہ بیروت کے مضافاتی علاقوں میں رات بھر فضائی حملےجاری رہے۔ جبکہ حزب اللہ کےمیزائل حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

اس کے علاوہ الجبیان کے علاقے میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوجیوں میں شدید لڑائی جاری، لبنان میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 645 ہوگئی ہے، جبکہ  15 ہزار 335 افراد زخمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر