Advertisement
Advertisement
Advertisement

طوفان برٹ: برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برفباری، بارش اور تیز ہواؤں کی وارننگ

Now Reading:

طوفان برٹ: برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برفباری، بارش اور تیز ہواؤں کی وارننگ
طوفان برٹ: برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برفباری، بارش اور تیز ہواؤں کی وارننگ

طوفان برٹ: برطانیہ کے بیشتر حصوں میں برفباری، بارش اور تیز ہواؤں کی وارننگ

لندن: محکمہ موسمیات کی جانب سے برطانیہ میں طافان برٹ کے خطرے کی وجہ سے  دو امبر وارننگز جاری کردی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹ آفس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا  بیشتر حصہ یلو وارننگ سے متاثر ہے جب کہ آئرلینڈ میں ریڈ وارننگ بھی جاری کی گئیں ہیں۔

میٹ آفس کے مطابق برفباری، بارش، تیز ہواؤں اور طوفان برٹ کے برطانیہ سے ٹکرانے سے ممکنہ طور پر سیلاب آنے کا خدشہ ہے جب کہ 16 سیلاب کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں-

انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے لیے سیلاب کی وارننگ ہے جب کہ زیادہ تر برطانیہ ہوا، بارش یا برف کی وجہ سے یلو وارنننگ سے متاثر ہوسکتا ہے۔

آئرلینڈ کے دو علاقوں میں صبح 10 بجے تک شدید بارش کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی گئیں ہیں۔ لندن، برمنگھم، مانچسٹر، لیورپول، ہل اور مڈلینڈز کے علاقے کے لیے وارننگ جاری نہیں کی گئیں ہیں۔

Advertisement

میٹ آفس کے ماہر موسمیات ایڈن میک گیورن نے کہا کہ ہفتے کی صبح شمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے کچھ حصوں میں دو سے چار گھنٹے کی شدید برف باری ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ نچلی سطح پر پانچ سے 10 سینٹی میٹر جب کہ پہاڑیوں پر 20 سے 40 سینٹی میٹر تک تیز ہواؤں کے ساتھ برف باری ہوسکتی ہے۔

پہاڑیوں پر سفر کرنے ، ناگوار حالات اور بجلی کی لائنوں پر برف جمنے کی وجہ سے بجلی میں خلل پڑنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔

میٹ آفس نے مزید کہا کہ طوفان بحر اوقیانوس سے ہلکی ہوا لے کر آئے گا جس کی وجہ سے درجہ حرارت تیزی سے بڑھے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر