Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی انتخابات؛ ٹرمپ کی حمایت میں مسلمان ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ

Now Reading:

امریکی انتخابات؛ ٹرمپ کی حمایت میں مسلمان ووٹرز کی تعداد میں بڑا اضافہ
امریکی انتخابات؛ ٹرمپ کی حمایت میں مسلمان ووٹرز کی تعداد میں اضافہ

امریکی انتخابات؛ ٹرمپ کی حمایت میں مسلمان ووٹرز کی تعداد میں اضافہ

امریکی انتخابات 2024 میں ٹرمپ کی حمایت میں مسلمان ووٹرز کی تعداد 6 سے بڑھ کر 30 فیصد ہوگئی۔

امریکہ میں انتخابی دنگل سج گیا ہے جس میں ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کئی ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے جب کہ کئی ریاستوں سے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 ریاستوں میں میدان مارلیا ہے جب کہ کملا ہیرس 12 ریاستوں میں کامیاب ہوئیں ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق موجودہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

سال 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے 6 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے تاہم موجودہ انتخابات میں یہ تعداد بڑھ کر 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کے پروٹسٹنٹ ووٹرز کی تعداد 64 فیصد سے کم ہوکر 59 فیصد، ایل ڈی ایس (مورمون) ووٹرز کی 66 فیصد سے کم ہوکر 60 فیصد، یہودی ووٹرز کی 32 فیصد سے کم ہوکر 31 فیصد جب کہ کیتھولک ووٹرز کی تعداد 52 فیصد ہی رہی ہے۔

واضح رہے کہ کملا ہیرس کو 39 فیصد پروٹسٹنٹ، 45 فیصد کیتھولک، 33 فیصد ایل ڈی ایس (مورمون)، 67 فیصد یہودی اور 61 فیصد مسلمان ووٹرز نے موجودہ انتخابات میں ووٹ دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ کا دباؤ ، نیتن یاہو نے اسرائیلی مشیر زاچی ہینگبی کو عہدے سے ہٹا دیا
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر