Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی سرکار کی کابینہ سے لے کر قریبی دوست تک کرپشن کے بادشاہ

Now Reading:

مودی سرکار کی کابینہ سے لے کر قریبی دوست تک کرپشن کے بادشاہ
مودی سرکار کی کابینہ سے لے کر قریبی دوست تک کرپشن کے بادشاہ

مودی سرکار کی کابینہ سے لے کر قریبی دوست تک کرپشن کے بادشاہ

انتہا پسند مودی کے قریبی ساتھی اڈانی گروپ کے ’’گوتم اڈانی‘‘ پر کرپشن کے الزام میں امریکہ میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

مودی کے وزراء اور اس کے قریبی لوگ اب غیر ملکی سرزمین پر بھی پکڑے جارہے ہیں، گوتم اڈانی پر ایک بڑے فراڈ اسکیم کے تحت کروڑوں ڈالر رشوت دینے کا الزام ہے۔

اڈانی نے بھارت کے دفاعی شعبوں سے لے کر میڈیا کے کاروبار میں بڑی سطح پر سرمایہ کاری کر رکھی ہے، مودی اور گوتم اڈانی کی سربراہی میں اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرواسپیس کمپنی بھارتی دفاعی پیداوار کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اڈانی پر کرپشن کا الزام عائد ہوا ہے، اڈانی 2023ء میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں ہیرا پھیری میں ملوث پایا گیا ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس ہیرا پھیری کے باعث مارکیٹ کو 150 ملین ڈالر کا بڑا نقصان ہوا تھا۔

62 سالہ اڈانی کے لیے یہ فرد جرم ایک نیا دھچکہ ہے، جو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بہت قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، اڈانی کی کرپشن پر مودی سرکار کی خاموشی کی بڑی وجہ ان کا دفاعی پیداوار کی آڑ میں کرپشن میں گٹھ جوڑ ہے۔

Advertisement

مودی اڈانی کرپشن کے باعث ہی بھارت کے خریدے گئے میزائل کبھی غلطی سے پاکستان کی سرحد عبور کرجاتے ہیں تو کبھی اپنے ہی لوگوں پر چل جاتے ہیں۔

بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے بھی اڈانی کی کرپشن کے باعث آئے روز حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ اڈانی جیسے کرپٹ لوگوں کی دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی کمپنیاں بھی نالاں ہیں اور اپنے آرڈر تاخیر کا شکار کر رکھے ہیں۔

مودی کی انتخابی مہم کا بڑا خرچہ اڈانی نے ہی اٹھایا ہے، اڈانی بھارتی ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کا مالک بھی ہے جو ایک طرح سے مودی سرکار کا ہی موقف پیش کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اڈانی کا سب کچھ سامنے آنے کے بعد اب یہ بات عیاں ہوچکی ہے کہ مودی سرکار کرپشن کی بادشاہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر