
شمالی کوریا کے فوجی یوکرین جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ شمالی کوریا کے فوجی آئندہ دنوں میں یوکرین جنگ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ شمالی کوریا کے فوجی میدان جنگ میں داخل ہوئے تو وہ فوجی اہداف بن جائیں گے، جبکہ چین کوشمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کو روکنےکیلئے مزید کچھ کرنا چاہئے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ روس شمالی کوریا کے فوجیوں کو فرنٹ لائن میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، امریکا آنے والے دنوں میں یوکرین کے لیے نئی سیکیورٹی امداد کا اعلان کرےگا۔
یو این امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا کہ روس کے کرسک ریجن میں 8 ہزار شمالی کورین فوجی موجود ہیں، روسی مندوب کرسک میں شمالی کورین فوجیوں کی موجودگی سے انکار نہیں کرسکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News