Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ اور لبنان میں جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 9 زخمی

Now Reading:

غزہ اور لبنان میں جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، 9 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں بس پر فائرنگ سے 3 اسرائیلی ہلاک

غزہ اور لبنان میں ہونے والی جھڑپوں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق  جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ کے علاقے جبالیہ میں بھی فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا، جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں ایک اسرائیلی فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 800 ہوگئی ہے جن میں سے 28 فوجی جبالیہ میں جاری حالیہ آپریش میں ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں 100 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے گئے، اسرائیلی فوج کی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 4 لبنانی فوجی سمیت مزید 28 لبنانی شہید ہوگئے، اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے تین شہروں پر فاسفورس بم برسائے۔

Advertisement

غزہ میں بھی اسرائیلی حملے جاری، مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں 2 فلسطینی کو شہید کردیا، جبکہ شمالی غزہ پر اسرائیل کی بمباری سے48 گھنٹوں میں بیت لاحیہ میں 66 فلسطینی اور شیخ رضوان میں 22 افراد شہید ہوگئے، غزہ جنگ میں شہدا کی تعداد 43 ہزار 900 سے زاید ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نےکمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کرلیا ہے اور  ایمبولینسوں کا داخلہ بھی روک دیا ہے، اسپتال میں دواؤں اور خوراک کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، قرارداد الجزائر، گیانا اور سلوانیہ سمیت سلامتی کونسل کے 10 غیر مستقل ارکان نے پیش کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر