
لبنان کا اسرائیل پر طویل فاصلے تک مارنے والے راکٹوں سے حملہ
حزب اللہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کا بھر پور جواب دیتے ہوئے، شمالی اسرائیل پر طویل فاصلے تک مارنے والے 100 راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے بعد وسطی اسرائیل میں سائرن بج اٹھے۔
لبنان سے داغے گئے راکٹ تل ابیب کے شاپنگ سینٹر پر لگے، حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، حملوں میں ایک خاتون ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ اسرائیل کے شمالی شہر حیفہ میں بھی ریڈالرٹ سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان سے آنے والے راکٹوں کو دفاعی نظام نے روکا، راکٹ کے ٹکڑے وسطی اسرائیل میں گرے، جبکہ اسرائیلی فوج نے 40 راکٹ مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News