
لارڈ ہیگ آف رچمنڈ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
لندن: لارڈ ہیگ آف رچمنڈ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نیا چانسلر منتخب کرلیا گیا ہے۔
لارڈ ہیگ نے چانسلر کے انتخاب کے آخری مرحلے میں اکثریتی حمایت حاصل کرلی ہے، ان کی مدت چانسلر کی حیثیت سے 10 سال پر محیط ہوگی۔
لارڈ ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے 160 ویں چانسلر ہوں گے جب کہ ان کی تقریب حلف برداری نئے سال کے آغاز میں منعقد ہوگی۔
اس حوالے سے لارڈ ہیگ نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر منتخب ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
انہوں نے یونیورسٹی کے مستقبل کے حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ، اساتذہ اور سابق طلبہ کے ساتھ مل کر آکسفورڈ کے لیے کام کریں گے۔
لارڈ ولیم ہیگ نے میگڈالن کالج، آکسفورڈ سے 1982 میں گریجویشن کیا جب کہ انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات میں تعلیم حاصل کی، وہ آکسفورڈ یونین کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ لارڈ ہیگ کنزرویٹو پارٹی کے سربراہ اور برطانیہ کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ 26 سال تک یارکشائر کے رچمنڈ حلقے کے رکن پارلیمنٹ رہے۔
چانسلر کے انتخاب کے پہلے مرحلے میں 38 امیدواروں کے لیے 23,008 ووٹ ڈالے گئے جب کہ دوسرے مرحلے میں 24,908 ووٹروں نے پانچ حتمی امیدواروں میں سے لارڈ ہیگ کو منتخب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News