سٹار بلے باز فخر زمان قومی ٹیم میں واپسی کے لیے سرگرم
اسرائیل نے شمالی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کی جس میں 95 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اسرائیل نے نصیرات کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، جبکہ بیت لاہیہ اور جبالیہ پر اسرائیلی حملوں میں 45 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیل نے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیہ میں زمینی آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیہ میں متعدد گھروں کو آگ لگادی ہے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال کو بھی بمباری کرکے تباہ کردیا، غزہ میں شہدا کی تعداد43 ہزار 204 ہوگئی، جبکہ 1 لاکھ 16 ہزار 41 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر حملے کیے جس میں 45 افراد شہید ہوگئے، جبکہ اسرائیل نے طائر شہر کے قریب فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر بھی بمباری کی۔
اسرائیل نے انخلا کی وارننگ دیتے ہی رشیدیہ کیمپ کو نشانہ بنایا، جنوبی لبنان کے شہر طائر کے الحوش ضلع پر بھی حملے، جس میں کئی مکانات تباہ ہو گئے۔
شام پر بھی اسرائیلی فضائی حملوں میں 10 افراد شہید، جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیل نے حمص کے جنوب میں قیصرکے علاقے کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیل نے قیصرکے علاقے میں 3 حملے کئے، جس سے صنعتوں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
