
اسرائیلی فوج کا لبنان پر حملہ؛ 29 افراد شہید
بیروت: صہیونی فوج کی لبنان میں بمباری کے نتیجے میں 29 افراد شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیروت میں اسرائیلی حملے میں 2 شہری شہید جب کہ 22 زخمی ہوئے، اسرائیل نے جنونی لبنان میں راکٹ حملے کیے جس سے عمارتوں کو شدید تقصان پہنچا۔
اسرائیلی فورسز نے ملک کے جنوب میں ہنگامی مراکز پر تین حملے شروع کرنے کے بعد لبنان میں مزید دو طبی عملے کو ہلاک کردیا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے لبنان میں طبی عملے پر بم برسائے جس میں 2 شہید اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ صہیونی فوج کی لبنان میں بمباری کے نتیجے میں 29 افراد شہید ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ لبنان میں اسرائیلی بمباری سے شہدا کی تعداد 3 ہزار 481 ہوگئی ہے جب کہ 14 ہزار 786 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف کو شہید کردیا۔
اسرائیل نے بیروت میں راس البنع پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے اعلیٰ میڈیا ریلیشنز افسر محمد عفیف بھی جام شہادت نوش کرگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News