پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو ایٹمی پالیسی تبدیل کرسکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پابندیاں ختم نہ ہوئیں تو ایٹمی پالیسی تبدیل کرسکتے ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت اور علم پہلے ہی موجود ہے لیکن وہ ہماری دفاعی حکمت عملی کا حصہ نہیں ہے۔
عباس عراقچی نے کہا ہم کئی بار بتا چکے ہیں کہ ہمارا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں یکطرفہ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کےساتھ آج ویانامیں ایٹمی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔
مغربی حکام ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بارے میں انتباہ سے فکر مند ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تہران لبنان میں حزب اللہ کو اسلحہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 میں معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کا مقصد ایران کو اپنی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنا تھا اور بدلے میں ایران پر عائد معاشی و دیگر پابندیوں میں نرمی کی جانی تھی۔
تاہم نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے گزشتہ دور صدارت میں 2018 میں امریکہ کو معاہدے سے الگ کرکے ایران پر پھر سے سخت پابندیاں عائد کردی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
