
ماضی میں امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان میں کتنا وقت لگا؟
امریکہ میں زیادہ تر صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کافی جلد ہی کردیا گیا تھا لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ موجودہ انتخابات کے نتائج کا اعلان کب ہوتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی انتخابات کی تاریخ میں دو ایسے الیکشن بھی گزرے ہیں جس کے نتائج کے اعلان میں بہت زیادہ تاخیر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2020 میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے اعلان میں چار دن لگے تھے جس میں پینسلوینیا کی ریاست سے جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نتائج واضح ہونے کے بعد شکست دی تھی۔
دوسرا سب سے زیادہ تاخیر سے نتائج کا اعلان سال 2000 میں 36 دن بعد ہوا تھا جس میں جارج ڈبلیو بش اور الگور کا فلوریڈا میں کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا جب کہ وہاں ووٹوں کو چیلنج بھی کیا گیا تھا۔
بعد ازاں امریکہ کی سپریم کورٹ نے ریاستی سطح پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو ختم کرنے کے لیے ووٹ دیا اور پھر جارج ڈبلیو بش کو فاتح قرار دیا گیا۔
دوسری جانب سال 2008 میں بارک اوباما کی فتح کا اعلان انتخاب کے دن ہی آدھی رات سے پہلے کر دیا گیا تھا جب کہ سال 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کا اعلان انتخابات کے اگلے دن صبح ہی کر دیا گیا تھا۔
اس طرح سال 2004 میں جارج ڈبلیو بش کے دوبارہ صدر بننے کا اعلان بھی ووٹنگ کے اگلے ہی دن کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News