امریکی صدارتی انتخابات؛ زمین کے بعد خلا میں بھی ووٹ پڑگیا
واشنگٹن: امریکہ میں صدارتی انتخابات کا عمل جاری ہے جس میں زمین کے بعد اب خلا میں بھی ووٹ پڑگیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زمین کے بعد اب خلا میں بھی امریکی خلا بازوں نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن سے تصویر شیئرکردیں ہیں، امریکی خلا بازوں نے الیکٹرک بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔
خیال رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
امریکہ میں 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز الگ الگ وقتوں پر ہوا۔ ریاست ورمونٹ، نیوجرسی، نیویارک، ورجینیا میں ووٹنگ جاری ہے، نیویارک میں الیکٹورل کالج کے 28 ووٹ ہیں۔ ورجینیا 13، نیوجرسی کے 14 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
نیوہیمپشائر، الاباما، ساؤتھ کیرولائنا، جارجیااورمیری لینڈمیں، ایریزونا، نیواڈا، واشنگٹن، فلوریڈا، پنسلوانیا میں پولنگ کاعمل جاری۔ ڈیلاویئر، الینوائے، میسا چوسٹس، میسوری، رہوڈآئی لینڈ، ٹینیسی، لوزیانا، منی سوٹا، ٹیکساس، وسکونسن میں پولنگ جاری ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 7 کروڑ 89 لاکھ افراد پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں، کسی بھی امیدوار کو جیت کیلئے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
امریکی ریاستیں ایریزونا، جارجیا، مشی گن، نیواڈا، شمالی کیرولائنا، پینسلوینیا اوروسکونسن کا کردارصدارتی انتخابات میں اہم ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
