Advertisement
Advertisement
Advertisement

عرب اسلامک سربراہ اجلاس؛ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی سفاکیت کی مذمت

Now Reading:

عرب اسلامک سربراہ اجلاس؛ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی سفاکیت کی مذمت
عرب اسلامک سربراہ اجلاس؛ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی سفاکیت کی مذمت

عرب اسلامک سربراہ اجلاس؛ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی سفاکیت کی مذمت

ریاض: عرب اسلامک سربراہ اجلاس میں مقررین نے غزہ اور لبنان پر اسرائیلی سفاکیت کی مذمت کردی۔

سعودی عرب میں مشترکہ عرب اسلامک سربراہ اجلاس ہوا جس میں غزہ اور مقبوضہ علاقوں کی صورت حال پر غور کیا گیا۔

تاجکستان کے صدر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت ترک صدررجب طیب اردوان نے اسلامک اجلاس سے خطاب کیا۔

مقررین نے اسرائیلی مظالم کا نشانہ بننے والے نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور مقررین کی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی سفاکیت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے غزہ میں فوری جنگ بندی کے لئے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

علاوہ ازیں مقررین نے اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا اور غزہ میں اسکولوں، مساجد اور پناہ گاہوں پر حملوں کی مذمت کی۔ عرب اسلامک سربراہ اجلاس مقررین نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو بھی فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

اجلاس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے عملی اقدامات کرے، مسئلہ فلسطین اور لبنان کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، موجودہ اجلاس اسرائیلی مظالم کے خلاف امہ کی مشترکہ آواز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل کے لئے فیصلے کا وقت آگیا ہے، بین الاقوامی برادری اسرائیل پر پابندیاں لگائے، اسرائیل نے فلسطینیوں کے لئے امداد پہنچانے کے راستے بند کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دیرپا حل آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لئے ناگزیر ہے، اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اسرائیل نے فلسطین پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔

مقررین نے زور دیا کہ اسرائیلی مظالم پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔ اسکولوں اور اسپتالوں سمیت پناہ گاہوں پر اسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں، عالمی برادری کی طرف سے اسرائیلی مظالم پر خاموشی افسوس ناک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی امداد کے اداروں کو معاونت سے روکنا غیرقانونی اور شرمناک ہے، اقوام متحدہ فلسطین سے متعلق قراردادوں پرعمل درآمد نہیں کراسکا، موسم سرما سے پہلے متاثرین تک امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف بھی اجلاس میں شریک ہیں جب کہ سربراہان مملکت، عرب لیگ اور او آئی سی کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر