
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیاں، حامی بھی پریشان
ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کیلئے نامزدگیوں نے ان کے حامیوں کو بھی پریشان کردیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کیلئے اب تک جن ناموں کا اعلان کیا ہے انہیں سن کر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی بھی پریشان ہو گئے ہیں۔
ٹرمپ کے خیال میں جو لوگ امریکہ کو پھر سے گریٹ بنائیں گے اُن میں شامل ہیں ٹرمپ کے نئے ’بیسٹ فرینڈ‘ ایلون مسک، جنہیں حکومتی ایفیشنسی کے نام سے ایک نئی وزرات دی جائے گی۔
دنیا کے امیر ترین شخص بننے کے سفر میں جن بڑے بڑے امریکی سرکاری کانٹریکٹس نے ایلون مسک کی مدد کی، اُسی سرکاری نظام کو بدلنے کیلئے ٹرمپ نے ایلون مسک کا انتخاب کیا ہے۔
ٹرمپ کی جانب سے وزارت دفاع کیلئے پیٹ ہیگستھ کو نامزد کرکے ایک اورچونکا دینے والا انتخاب کیا ہے، پیٹ ہیگستھ فاکس نیوز کے اینکر ہیں، ٹرمپ کے بہت بڑے حامی ہیں اور امریکی فوج میں بھی رہ چکے ہیں، لیکن امریکی میڈیا کے مطابق دنیا کی طاقتور ترین فوج کی سربراہی کیلئے درکار تجربہ پیٹ ہیگستھ کے پاس سے بھی ہو کر نہیں گرزا۔
امریکہ کے مجوزہ وزیر دفاع یہ تک کہہ چکے ہیں کہ خواتین کو فوج کے ہراول دستوں میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ دورانِ جنگ عورتوں کی صلاحیت مردوں سے کم ہوتی ہے۔
پھر ہیں امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا کی گورنر کرسٹی نوئم جنہیں ٹرمپ داخلی سلامتی کی وزیر بنانا چاہتے ہیں، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرسٹی نوئم کے پاس نہ تو ملک کو محفوظ رکھنے کا تجربہ ہے، نہ انسدادِ دہشتگردی کا، نہ سائبر سیکیورٹی کا اور نہ کسٹمز کا یا سرحدوں کو ٹھوس بنانے کا لیکن امریکا کے قدامت پسند میڈیا پر وہ برسوں سے ٹرمپ کی تعریفیں کرتی آرہی ہیں۔
اسی طرح امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی سربراہی کیلئے ٹرمپ نے نیشنل انٹیلی جنس کے سابق ایکٹنگ ڈائریکٹر جان ریٹکلیف کو چُنا ہے، جن پر ٹرمپ کی سیاسی کامیابی کیلئے انٹیلی جنس کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ہے۔
ٹرمپ نے سابق صدارتی امیدوار، ٹی وی ہوسٹ اور ریاست آرکنسا کے گورنر مائیک ہکابی کو اسرائیل میں نئے امریکی سفیر کیلئے نامزد کیا ہے، مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل تو ایک طرف یہ وہ شخص ہے جو میڈیا پر کہہ چکا ہے کہ فلسطینی نام کی تو کوئی شے ہے ہی نہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے مارکوروبیو کو وزیر خارجہ نامزدکردیا، جبکہ تلسی گیبرڈکوڈائریکٹرنیشنل انٹیلی جنس نامزدکردیا، اور میٹ گیٹزکواٹارنی جنرل نامزدکردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News