ایران اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کیلئے تیاری کررہا ہے، سینئر مشیر ایرانی سپریم لیڈر
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران 26 اکتوبر کے اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے کو خصوصی انٹرویو کے دوران علی لاریجانی نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کے جواب میں ممکنہ اقدامات سے متعلق سوال پر کہا کہ بھرپور جواب بنیادی مسئلہ ہے، متعلقہ حکام اسرائیلی جارحیت کا مناسب جواب دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
علی لاریجانی نے کہا کہ فوجی قیادت مختلف طریقوں کے بارے میں سوچ رہی ہے۔
واضح رہے کہ 26 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔ اسرائیل نے امریکی ساختہ ایئرڈیفنس سسٹم فعال کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
