
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے خود کشی کرلی
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے خود کشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والا اہلکار سری نگر کے علاقے شیو پورہ میں تعینات تھا کہ دوران سروس اس نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔
بھارتی حکام کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار کا تعلق بھارت کی ریاست تری پورہ سے تھا۔
علاوہ ازیں ضلع کپواڑہ کے علاقے سادھنا ٹاپ کے قریب ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کار حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے جس کی شناخت غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکارروں کی تعداد 612 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News