اسرائیلی وزیر اعظم نے وزیر دفاع کو برطرف کردیا
اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے وزیر دفاع یواف گلانٹ کو عہدے سے برطرف کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز وزیر دفاع یواف گلانٹ کو برطرف کیا اور ان کی جگہ اسرائیل کاٹز کو مقرر کیا ہے۔
اسرائیل کاٹز اس سے قبل وزیر خارجہ تھے جب کہ نیتن یاہو نے گیڈون سار کو نیا وزیر خارجہ نامزد کیا ہے۔
منگل کے روز اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے شمال میں انخلاء کے نئے احکامات جاری کیے اور فوجی حملے کیے جن میں فلسطینی طبی ماہرین اور میڈیا کا کہنا ہے کہ پیر کی رات سے اب تک کم از کم 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ یواف گلانٹ اور نیتن یاہو کا تعلق دائیں بازو کی لیکوڈ پارٹی سے ہے جب کہ دونوں ہی فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے خلاف غزہ میں 13 ماہ سے جاری جنگ کے مقاصد کے لیے کئی مہینوں سے جھگڑ رہے ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ گلانٹ نے ایسے بیانات دیے ہیں جو “حکومت کے فیصلوں اور کابینہ کے فیصلوں سے متصادم ہیں”۔
جواب میں گلانٹ کا کہنا ہے “ریاست اسرائیل کی سلامتی ہمیشہ سے میری زندگی کا مشن تھا اور رہے گی۔”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
