Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کی شمالی غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت

Now Reading:

سعودی عرب کی شمالی غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت
سعودی عرب کی شمالی غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت

سعودی عرب کی شمالی غزہ میں اسکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت

ریاض: سعودی عرب نے شمالی غزہ میں بے گھر افراد پر مشتمل اسکول پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے بیت لاھیا میں بے گھر افراد پر مشتمل اسکول پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے زیراہتمام چلنے والے اسکول پر ابو عاصی پر بمباری اور شہری آبادی کے زیراستعمال تنصیبات کو نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مملکت نے بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے عالمی اداروں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ قابض اسرائیل کو شہریوں، امدادی اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو مسلسل نشانہ بنانے کے حوالے سے دو ٹوک موقف اختیار کرے اور اسرائیلی ریاست کی نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شمالی غزہ میں ابو عاصی اسکول پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 70 سے زیادہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر