
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری؛ مزید 111 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 111 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 111 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
شمالی بیت لاحیہ میں بے گھرفلسطینیوں پر حملے میں 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ غزہ کے سیف زون المواسی پر اسرائیلی فورسز کی بمباری سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے شبہ میں 3 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جب کہ شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 846 ہوگئی ہے، ایک لاکھ 740 فلسطینی زخمی ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News