
مشعال ملک کی بھارت کو دھمکی
اسلام أباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوگیا تو کشمیری مسلح جدوجہد کا آغاز کریں گے۔
حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بیٹی رضیہ سلطانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک یکم نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں، ہمیں تاخیر سے معلومات ملیں جب کہ یاسین ملک پہلے ہی کئی بیماریوں کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو جیل کے ڈیٹھ سیل میں رکھا گیا ہے، دہشت گرد کو کونسل رسائی دی جاتی ہے جب کہ یسین ملک تو سیاسی قیدی ہیں۔
مشعال ملک نے بھارتی سول سوسائٹی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سول سوسائٹی انسانیت کے ساتھ کھڑی ہوں، بھارتی عدلیہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، یسین ملک کی جان بچانے کے لئے وزیر اعظم بھی ایک ایس او ایس پالیسی سامنے آنی چاہیے، بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو بھی خط لکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو دہشت گرد قرار دلوانے کی کوشش ہورہی ہے، یاسین ملک نے 35 سال قبل ہی سیاسی جدوجہد کا آغاز کردیا تھا جب کہ انہیں یقین دلایا گیا تھا کہ سیاسی جدوجہد میں دنیا ان کی بات سنے گی۔
مشعال ملک نے بھارت دیتے ہوئے کہا کہ اگر یاسین ملک کو کچھ ہوگیا تو کشمیری مسلح جدوجہد کا أغاز کریں گے، اگر یاسین ملک کو کچھ ہوا تو دنیا بھر میں کشمیری مذاہمت کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی انتخابات بھی جعلی تھے جب کہ بھارتی شہریوں نے ووٹ کاسٹ کیے، سری نگر کے لال چوک میں اب کشمیری نہیں بھارتی نظر آتے ہیں جب کہ ہوٹل انڈسٹری بھارتی اور نیپالی شہریوں کو دے دی گئی۔
مشعال ملک کہتی ہیں کہ بھارت نے کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کا وعدہ کیا، بھارت اپنے وعدے سے پھرگیا اور کشمیر پرخود قبضہ کرلیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کی بچی اپنے والد سے ملنے کو ترس رہی ہے، یاسین ملک کو اس وقت آئی سی یو میں ہونا چاہیے، نہ تو فیملی کو خط لکھنے کی اجازت ہے اور نہ ہی فون پر بات ہوتی ہے۔
دوسری جانب یاسین ملک کی صاحبزادی رضیہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ میرے والد کی جان کو خطرہ ہے، ہمیں پتا چلا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
رضیہ سلطانہ کہتی ہیں کہ میرے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور ان کی صحت کے حوالے سے بہت تحفظات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News