Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈالر کی متبادل کرنسی، ٹرمپ نے برکس ممالک کو دھمکی دے دی

Now Reading:

ڈالر کی متبادل کرنسی، ٹرمپ نے برکس ممالک کو دھمکی دے دی
ٹرمپ

ڈالر کی متبادل کرنسی، ٹرمپ نے برکس ممالک کو دھمکی دے دی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  برکس  ممالک کو ڈالر کے مقابلے  میں متبادل کرنسی لانے پر 100فیصد ٹیکس عائد کیے جانے  کی دھمکی دے دی۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے  برکس ممالک  کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر  ڈالر کے متبادل کرنسی کا استعمال کیا یا اس کی حمایت کی تو اس کے نتائج مذکورہ ممالک کی معیشت کے لیے خطرناک ہوں گے۔

معاشی اعتبار سے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک پر مشتمل گروپ برکس کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تنبیہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان ممالک کا اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ زیر غور ہے۔

نو منتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا  کہ متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ممالک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔

واضح رہے کہ   برکس میں روس، چین، جنوبی افریقہ ، بھارت اور برازیل شامل ہیں جبکہ رواں برس کے اجلاس میں ایران، ایتھوپیا، مصر اور متحدہ عرب امارات کو بھی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر