Advertisement
Advertisement
Advertisement

اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے آخری مہلت

Now Reading:

اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے آخری مہلت
اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے آخری مہلت

اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لئے آخری مہلت

دبئی امیگریشن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 31 دسمبر 2024 سے غیر قانونی رہائشیوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) نے اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2024 تک فراہم کردہ آخری مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی قانونی حیثیت کو درست کرائیں۔

اماراتی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مہلت کے اختتام کے بعد سخت مانیٹرنگ کی جائیں گی اور رہائشی ویزا نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری نے اس مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہلت ایک جامع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد سماجی استحکام کو فروغ دینا اور ایک محفوظ ماحول قائم کرنا ہے جہاں قوانین کی پاسداری ہو۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام تمام خلاف ورزی کرنے والوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہہ رہے ہیں کہ وہ 31 دسمبر سے پہلے اپنی رہائشی ویزے کو درست کریں تاکہ وہ محفوظ اور مستحکم معاشرے کی تعمیر میں حصہ دار بن سکیں۔

Advertisement

لیفٹیننٹ جنرل المری نے مزید بتایا کہ دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کی ویب سائٹ پر ’’ڈائریکٹر جنرل سے رابطہ کریں‘‘ کی سروس موجود ہے جو تمام شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے تمام افراد اپنے سوالات، آراء اور تجاویز براہ راست ڈائریکٹر جنرل تک پہنچا سکتے ہیں جس سے شفافیت کو فروغ ملتا ہے۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA)  کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل صلاح القمزی نے خبردار کیا کہ مہلت کے اختتام کے بعد قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی حکام مکمل شفافیت اور انصاف کے ساتھ قوانین پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں، موجودہ مہلت ایک سنہری موقع ہے جس سے فائدہ اٹھاکر ویزے کو درست کرسکتے ہیں اور متحدہ عرب امارات میں اپنی حیثیت کو قانونی بنا سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی رہائشی فوری اقدامات کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔

امیگریشن حکام نے یقین دلایا ہے کہ ان کی کوششیں صرف قوانین کے نفاذ تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کررہی ہیں تاکہ وہ اپنی رہائشی حیثیت ٹھیک کرسکیں۔

Advertisement

دبئی کے علاقے الویر میں قائم ویزا ایمنسٹی سینٹر سمیت مخصوص مراکز تمام افراد کو آسان اور محفوظ طریقے سے اپنی قانونی حیثیت ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

امیگریشن حکام نے کمیونٹی کے تعاون پر زور دیا ہے تاکہ آگاہی کے پیغامات متعلقہ افراد تک پہنچ سکیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنی حیثیت درست کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔

پاکستانی کمیونٹی کے لیے خصوصی پیغام

متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی کمیونٹی جو کہ تارکین وطن کا ایک بڑا حصہ ہے، ان کو خاص طور پر تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس مہلت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

پاکستانی قونصلیٹ نے بھی یقین دلایا ہے کہ وہ اس عمل کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔

غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دیں، امیگریشن حکام

Advertisement

امیگریشن حکام نے تمام رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع آمر رابطہ کار سینٹر کے ذریعے دیں، جو 8005111 پر 24/7 دستیاب ہے۔

حکام نے کہا کہ قوانین کی پابندی اور کمیونٹی کے مشترکہ تعاون کے بغیر ایک مستحکم اور محفوظ معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
10 مئی کے بعد نیا پاکستان دیکھنے کو ملا ، سابق مشیر ٹرمپ ڈاکٹر ساجد تارڑ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی افغانستان کو دھمکی
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر