Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کی فضاء میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں تھا، پینٹاگون کی وضاحت

Now Reading:

امریکہ کی فضاء میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں تھا، پینٹاگون کی وضاحت
امریکہ

امریکہ کی فضاء میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں تھا، پینٹاگون کی وضاحت

پینٹاگون نے وضاحت  کی ہے کہ امریکہ کی فضاءمیں دیکھے گئےڈرونزکا تعلق ایران سے نہیں تھا ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  اپنے ایک بیان میں پینٹاگون نے کہا کہ امریکی ریاست نیوجرسی کی فضاء میں دیکھے گئے ڈرونز کا تعلق ایران سے نہیں تھا۔

پینٹاگون کے مطابق نیوجرسی کی فضاء میں دیکھے گئے ڈرونز سے متعلق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ ان کا تعلق کسی دشمن ملک سے تھا۔

پینٹاگون کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے حوالے سے رکن کانگریس جیف وان کا دعویٰ غلط ہے۔

واضح رہے کہ جیف وان نے کہا تھا کہ ڈرون مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی جہاز سے داغے جا رہے ہیں۔

Advertisement

امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے جیف وان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایران نے چین کے ساتھ ڈرونز، مدرشپ ٹیکنالوجی کا معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ آگے بڑھ سکے، یہ ڈرونز گرادینے چاہیے تھے تاہم اس معاملے پر ہمیں فوج الرٹ نظر نہیں آرہی۔

بعد ازاں امریکی ٹی وی کی صحافی نے اسی معاملے پر پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ سے بریفنگ کے دوران جیف وان کے دعویٰ سے متعلق سوال کیا۔

صحافی کے سوال کے جواب میں پینٹاگون کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے کسی ساحل کے قریب کوئی ایرانی شپ موجود نہیں اور کوئی مدرشپ بھی نہیں ہے جہاں سے ڈرونز لانچ کیے جا رہے ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر