
امریکی صدر نے 37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں بدل دی
امریکی صدر جو بائیڈن نے 37 قیدیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن نے 37 وفاقی قیدیوں کی موت کی سزا عمر قید میں تبدیل کی ۔ صدارتی اعلان کے بعد سزائے موت کے منتظر وفاقی قیدیوں کی تعداد 3 رہ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں میری انتظامیہ کی جانب سے وفاقی پھانسیوں پر عائد پابندی سے مطابقت رکھتی ہیں۔
بائیڈن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت کی بنیاد پر قتل کے مجرموں کی سزائے موت برقرار رہے گی۔
جو بائیڈن نےفیڈرل چارجزکےتحت سزاپانےوالےمجرموں کی سزامیں کمی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News