Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی پولیس کا کسانوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

Now Reading:

بھارتی پولیس کا کسانوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال
بھارتی پولیس کا کسانوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

بھارتی پولیس کا کسانوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال

چندی گڑھ: بھارت میں ہریانہ پولیس احتجاج کرنے والے کسانوں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال پر اتر آئی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کسانوں نے آج اپنا مارچ دوبارہ شروع کیا جب کہ دارالحکومت میں داخل ہونے کی یہ ان کی تیسری کوشش تھی تاہم ہریانہ پولیس نے کسانوں پر شمبھو بارڈر پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

کسانوں کی یونین نے بتایا کہ سو سے زائد کسانوں کے ایک گروپ نے شمبھو بارڈر سے اپنا پیدل مارچ دوبارہ شروع کیا تاہم پولیس نے مارچ کرنے والے کسانوں کو روک دیا۔

یونین کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور پانی کی بوچھاڑ کردی جب کہ کسان کم از کم امداد قیمت کے تعین سمیت دیگر مطالبات کررہے ہیں۔

یونین کا مزید کہنا ہے کہ انتظامیہ نے امبالہ کے کچھ حصوں میں انٹرنیٹ سروس بھی آج صبح 6 بجے سے 17 دسمبر تک معطل کردی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب کسان رہنما سرون سنگھ پنڈھر نے کسانوں کو مارچ سے روکنے کے لئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی شکایات کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر