Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نے اپنی سرزمین پر حملے کے لیے اسلحہ دینے والے ممالک کو خبردار کردیا

Now Reading:

روس نے اپنی سرزمین پر حملے کے لیے اسلحہ دینے والے ممالک کو خبردار کردیا
روس نے اپنی سرزمین پر حملے کے لیے اسلحہ دینے والے ممالک کو خبردار کردیا

روس نے اپنی سرزمین پر حملے کے لیے اسلحہ دینے والے ممالک کو خبردار کردیا

پاکستان میں روسی سفیر البرٹ خوریف کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین پر حملے کے لیے اسلحہ دینے والے ملکوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں متعین روسی سفیر البرٹ خوریف نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ روس اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کی بنیاد پر اہداف کا تعین کرے گا، یوکرین بحران کے دوران بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر روس نے اپنے نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں ترمیم کی ہے۔

روسی سفیر نے کہا کہ روسی نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں ترمیم کے تحت خطرات کی فہرست کو وسیع کیا گیا ہے، مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ملنے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے جواب میں روس نے کارروائی کی ہے۔

البرٹ خوریف کہتے ہیں کہ 21 دسمبر کو روس نے ہائپرسونک اویشنک میزائل یوکرین پر حملے کے لیے استعمال کیا، امریکہ یوکرین میں جاری تنازع کو ہر طرح سے بڑھاوا دینے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کرائے کے فوجی ہوں یا سیٹلائٹ انٹیلیجنس کی فراہمی، امریکہ تنازعے کو بڑھا رہا ہے جب کہ یوکرین کو تباہ کن ہتھیاروں بشمول ڈپلیٹڈ یورینیم بموں اور ممنوعہ بارودی سرنگوں سے لیس کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

روسی سفیر نے مزید بتایا کہ مغربی ممالک نے حکمت عملی کے تحت یوکرین کو نیٹو میں شامل کیا، یوکرین روس کے خلاف میدان جنگ بن چکا ہے جو روس کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے تاہم روس بحران کے حل کے لیے سفارتی اور مذاکراتی عمل پر تیار ہے۔

البرٹ خوریف کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے جنگ روکنے کی تجاویز کے جواب میں یوکرینی حکومت نے کرسک پر حملہ کیا جب کہ یوکرین کی فوج دہشت گردوں کی طرح صحافیوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کا حل بنیادی وجوہات کو ختم کیے بغیر ممکن نہیں، روس کے یوکرین سے متعلق تحفظات کو سمجھنا ہوگا، شام میں یوکرینی جنگجوؤں کی موجودگی کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

روسی سفیر مزید کہتے ہیں کہ یہ حقیقت ہے کہ ہیت تحریر الشام کو یوکرین نے ڈرونز فراہم کیے، شمالی کوریا کے ساتھ تذویراتی سمجھوتے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کو تیسرے فریق کے خلاف مدد فراہم کر سکتے ہیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر