
برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ڈاراہ؛ تین کروڑ لوگوں کو الرٹ جاری
برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ڈاراہ کے پیش نظر تین کروڑ لوگوں کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ریڈ وارننگ سے متاثرہ تین کروڑ لوگوں کو موبائل فون پر’’رسک ٹو لائف‘‘ کا الرٹ بھیجا گیا ہے۔
نیشنل گرڈ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 55 ہزار سے زائد صارفین پورے ساؤتھ ویسٹ، ساؤتھ ویلز اور ویسٹ مڈلینڈز میں بجلی کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔
برطانیہ اور آئرلینڈ میں طوفان ’’ڈاراہ‘‘ کے باعث لاکھوں افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں جب کہ میٹ آفس نے خطرناک ریڈ وارننگ جاری کردی ہے۔
میٹ آفس کے مطابق ویلز اور جنوب مغربی علاقوں میں خطرناک ہوائیں زندگیوں کے لیے خطرہ ہیں، شمالی ویلز میں ہواؤں کی رفتار 93 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔
ویلز، انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہے، متعدد شاہراہیں اور پل بند ہیں اور پرنس ویلز برج سمیت سیورین برج پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
برطانوی ایئرویز کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور ٹرین سروس بھی شدید متاثر ہے جب کہ ایورٹن اور لیورپول کا میچ ملتوی کردیا گیا ہے اور طوفانی موسم کے باعث پریمئر لیگ کا شیڈول بھی متاثر ہے۔
اس موقع پر عوام کو گھروں میں رہنے اور طوفانی موسم میں ڈرائیونگ سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئیں ہیں جب کہ خطرناک سرخ وارننگ 11 بجے تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News