Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی

Now Reading:

نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی
جامع مسجد

نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی

بھارت میں نئی دہلی کی تاریخی جامع مسجد بھی ہندو انتہا پسندوں کےنشانے پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ہندو انتہا پسند تنظیم نے جامع مسجد دہلی میں مورتیوں کی باقیات دفن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سروے کی درخواست جمع کروادی۔

انتہا پسند تنظیم ’ہندوسینا‘نے  دعویٰ کیا کہ نئی دہلی کی جامع مسجد کی تعمیر جودھپور اور اودھے پور کے مندر گرانے کے بعد کی گئی۔وہاں موجود مورتیوں کی باقیات کو جامع مسجد کی سیڑھیوں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا تاکہ ہندوؤں کی توہین کی جائے۔

ہندو سینا کے سربراہ نے آرکیالوجیکل سروے کو جامع مسجد دہلی کا سروے کرانے کی درخواست جمع کرادی۔

خیال رہےکہ  ہندوسینا اس سے قبل درگاہ اجمیرشریف کی جگہ مندر ہونےکے دعوے پر عدالت میں درخواست جمع کراچکی ہے جبکہ  اترپردیش کے شہر سنبھل میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد کی جگہ ہندو مندر ہونےکا دعویٰ کیا جس کے بعد مختلف جھڑپوں میں 3 افراد کی ہلاکت بھی ہوئی۔

Advertisement

سال 1992 میں اتر پردیش کے شہر ایودھیہ میں مسلمانوں کی تاریخی بابری مسجد کو  بی جے بی اور اس کی اتحادی ہندو انتہاپسند تنظیموں نے شہید کیا تھا اور چند سال قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسجد کی زمین پر مندر کا افتتاح بھی کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر