
غیر قانونی اسلحہ کیس، امریکی صدر جو بائیڈن نے بیٹے کا جرم معاف کردیا
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف جرائم میں معافی دے دی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے، غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھنے اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دے دی۔
ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور غلط بیانی کرنے کے تینوں الزامات درست قرار دیے گئے تھے۔
صدر بائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News