
صدارت کا منصب سنبھالنے پر ٹرمپ کو عالمی رہنماؤں کی مبارکباد
پیر کو امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان صدیوں سے مفاہمت اور تعاون ہے، دونوں ممالک نے پہلے بھی ملکر دنیا کی خوشحالی کیلئے کام کیا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کینیڈا اور امریکہ اسی وقت مضبوط ہوں گے جب ملکر کام کریں گے۔
ترکیہ کے صدر طیب اردوان کی جانب سے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی گئی اور انہوں نے کہا کہ اُمید ہے ٹرمپ کی دوسری مدت تمام انسانیت کیلئے اچھائی لائےگی، ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ ختم کرانے کا کہا تھا، ہم بھرپور ساتھ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News