
چین کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کروں گا، امریکی صدر
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پروجیکٹ کا اعلان کردیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی انفرا اسٹرکچر میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اے آئی کی تمام پراڈکٹس امریکہ میں تیار کی جائیں گی، بہت جلد امریکہ میں اےآئی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کریں گے، میرے الیکشن جیتنے کے بعد امریکہ میں ریکارڈ سرمایہ کاری آئی۔
امریکی صدر نے کہا کہ لاس اینجلس کی آگ سے بہت زیادہ نقصان ہوا، کیلی فورنیا میں پانی کی دستیابی سے متعلق آرڈر جاری کروں گا۔
انکا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے مالک سے ملاقات کی ہے، چاہتا ہوں ٹک ٹاک کے 50 فیصد شیئرز امریکہ کو ملیں، ایلون مسک اگر ٹک ٹاک خریدنا چاہیں گے تو ڈیل کرادوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کی انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے افراد کو معافی دی، براؤڈبوائز کی دی گئی معافی بھی انصاف کے اصولوں کے مطابق ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکہ کو چین سمیت کئی ممالک کے ساتھ مسابقت کا سامنا ہے، کینیڈا، میکسیکو سے نشہ آور فینٹانل کی بڑی مقدار امریکہ پہنچ رہی ہے، فینٹانل سے امریکہ میں نوجوان کی بڑی تعداد اموات کا شکار ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News