
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر جشن منانے والے 12 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی یروشلم کے علاقے سے 12 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے فلسطینی جنگ بندی معاہدے کے بعد فسلطینیوں قیدیوں کی رہائی کی خوشی میں جشن منارہے تھے۔
اسرائیل کی سیکیورٹی سروس اور پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میں نشاندہی کے بعد ان افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو رہائی کی خوشی میں حماس کا جھنڈا لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کررہے تھے۔
اسرائیلی سیکیورٹی سروس نے گرفتار افراد پر الزام عائد کیا کہ ان افراد نے خوشی کا جشن مناتے ہوئے خود کو حماس کے ساتھ جوڑا جب کہ غزہ جنگ بندی کے بعد سے اس پر پابندی عائد ہے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے نتیجے میں قید 33 اسرائیلیوں کو رہا جائے گا جس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید سیکڑوں فلسطینیوں کو رہائی نصیب ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News