
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا۔
عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل 33 یرغمالیوں کے بدلے 1,000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ اس پیش رفت کو بین الاقوامی برادری نے مثبت قرار دیا ہے،
امریکا کے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ سے زخمیوں اور بیماروں کو ہنگامی بنیادوں پر اسپتالوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، تاکہ جنگ کے متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
یہ معاہدہ گزشتہ 15 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس پیش رفت کے بعد خطے میں امن کی بحالی کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News