امریکہ کا کیوبا کو دہشتگردی کے سرپرستوں کی لسٹ سے نکالنے کا اعلان
امریکہ نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن کی جانب سے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام ممکنہ طور پر اگلے ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد واپس لیا جائے گا، جنہوں نے 2021 میں اپنے پہلے دورِ حکومت کے آخری دنوں میں کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
دوسری جانب امریکی اعلان پر کیوبا نے بھی ردعمل میں 533 قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کیوبا کی وزارت خارجہ کے مطابق مختلف الزامات پر قید 533 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
