
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کسی صورت قبول نہیں، سعودی وزیر خارجہ
سعودیہ عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کسی صورت قبول نہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع بڑھتے دیکھنا نہیں چاہتے۔
انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایران اور اسرائیل کے تنازع کو دیکھنا چاہیے، امید ہے نئی امریکی حکومت کسی تنازع میں شامل نہیں ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے، غزہ میں 15 مہینے سے جاری مشکلات کا خاتمہ ضروری تھا، فلسطینیوں کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News