
امریکا میں چھوٹا طیارہ فضا میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ
امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور آرمی کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریگن نیشنل ایئرپورٹ واشنگٹن کے قریب فضا میں ٹکرانے کے بعد دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے، اس واقعے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دریا کے پانی سے اب تک 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں، تاہم تاحال کسی زندہ شخص کو نہیں نکالا گیا۔
طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا ق شام 5 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، اس وقت طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
ایئرلائن کے مطابق طیارہ امریکن ایئر لائنز کی پرواز 5342 تھا، جس میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی سوار تھے، جو تربیتی پرواز اڑا رہے تھے۔
واشنگٹن کے ریگن نیشنل ایئرپورٹ کو حادثے کے بعد بند کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایئرپورٹ کی سرحد سے متصل دریائے پوٹومیک میں متعدد ایجنسیاں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
حادثے پر امریکی صدر کا بیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حادثے پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فضائی حادثے سے متعلق پوری طرح سے آگاہ کیا گیا ہے، صورتحال کی نگرانی کر رہا ہوں، جیسے ہی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News