ٹرمپ کے صدر بنتے ہی اسرائیل پر نوازشیں شروع؛ شدت پسند اسرائیلی قبضہ گروپوں پر امریکی پابندیاں ختم
واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے معاہدے کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔
ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں یرغمالیوں کے لیے معاہدہ کیا، یہ معاہدہ صرف نومبر میں ہماری تاریخی فتح کے نتیجے میں ہی ممکن تھا۔
انکا کہنا تھا کہ نومبر کی فتح نہ صرف ان کے لیے بلکہ امریکہ اور دنیا کے لیے ایک نئی شروعات ہے، معاہدے کے ساتھ میری ٹیم اسرائیل اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ غزہ دوبارہ کبھی جنگجوؤں کی پناہ گاہ نہ بنے، ہم پورے خطے میں طاقت کے ذریعے امن کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
