
گذشتہ 72 گھنٹوں میں 5 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی
گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی ہوئی ہے۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ سے زائد بے گھر فلسطینیوں کی الرشید اور صلاح الدین کے راستے شمالی غزہ میں واپسی ہوئی۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے نسل کشی کے آغاز کے 470 دن بعد جبری طور پر نقل نکانی کرنے والے اپنے گھروں کی طرف واپس لوٹ رہے ہیں۔
تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غزہ کی طرف آنے والے کچھ فلسطینی پانی، خوراک اور رہائش کا مناسب بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے واپس لوٹ رہے ہیں۔
دوسری جانب وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 فسلطینیوں کو شہید کردیا جب کہ دو فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے اسپتالوں میں 63 لاشوں کا لایا گیا ہے جب کہ 59 فلسطینی پچھلے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے جن کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 47 ہزار 417 ہوگئی ہے جب کہ 1 لاکھ 11 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News