Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ میں شدید برفباری اور بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان کا الرٹ جاری

Now Reading:

برطانیہ میں شدید برفباری اور بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان کا الرٹ جاری

لندن: برطانیہ میں شدید برفباری اور بارش سے بڑے پیمانے پر نقصان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے، سڑکوں پر ٹریفک جام، ریلوے اور فضائی سفر میں تاخیر یا منسوخی کا بھی خدشہ ہے۔

میٹ آفس کے مطابق برطانیہ میں 30 سینٹی میٹر تک برفباری متوقع ہے جبکہ دیہی علاقوں کی بجلی منقطع ہونے کا بھی امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق چیشائر اور سومر سیٹ میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری تک گرگیا ہے، برفانی صورتحال کے باعث لنکن شائر میں حادثے میں 7ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔

اسکاٹ لینڈ کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک جاسکتا ہے، جبکہ ویلز، سینٹرل انگلینڈ میں ہفتہ کی شام 6 بجے سے اتوار کی دوپہر تک موسم کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق شمالی برطانیہ کیلئے ہفتہ کی رات 9 بجے سے اتوار کی رات تک وارننگ جاری رہے گی، برفانی طوفان اورتیز ہواؤں سے خطرناک حالات پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

Advertisement

میٹ آفس کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈرائیورز سفر سے پہلے مکمل تیاری رکھیں، فاصلے کا خیال اوربرف سے بچاؤ کاسامان ساتھ رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر