Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ کی آج حلف برداری؛ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ کی آج حلف برداری؛ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
ٹرمپ

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی کیپیٹل واشنگٹن ڈی سی میں 20 جنوری کو منعقد ہونے والی حلف برداری کی 60ویں افتتاحی تقریب میں دو بائیبل پر ہاتھ رکھ کر آج شام اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں جاپان، بھارت، آسٹریلیا کے وزرا خارجہ شرکت کریں گے، چین کے نائب صدر اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔

اس کے علاوہ بلاول بھٹو سمیت پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔

 اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بائیبل استعمال کریں گے جو انہیں 1955 میں نیویارک میں سنڈے چرچ پرائمری اسکول کی گریجویشن کے موقع پر ان کی والدہ نے دی تھی۔

بائیبل کا یہ ایڈیشن تھامسن اینڈ سند نے شائع کیا تھا جس کے نچلے حصہ پر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام اور دینے کی تاریخ بھی کنندہ ہے۔

Advertisement

حلف برداری میں استعمال ہونے والی دوسری بائیبل Lincoln ہے جو کہ پہلی بار 1861 میں 16ویں امریکی صدر کی حلف برداری کے وقت استعمال ہوئی تھی۔

‏Lincoln بائیبل اس سے قبل تین بار حلف کیلئے استعمال ہوئی تھی، پہلی دو بار سابق صدر بارک ابامہ نے اس بائیبل پر حلف لیا تھا جبکہ تیسری بار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بائیبل پر اپنے پہلے دور صدارت میں حلف کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 نومبر 2024 کو صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔

ٹرمپ نے مشرقی انڈیانا، کینٹکی اور ویسٹ ورجینیا سمیت 27 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کمالا ہیرس نے 19 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

امریکی صدارتی انتخابات میں کل 538 الیکٹورل ووٹوں میں سے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈیموکریٹک امیدوار کمالا ہیرس کو 226 الیکٹورل ووٹ ملے، تاہم صدر بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کو کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر