
تبت اور نیپال میں 7.1 شدت کا زلزلہ؛ 95 افراد ہلاک، متعدد زخمی
تبت اور نیپال میں 7.1 شدت کے زلزلے کے باعث 95 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے ساتھ بھارتی ریاست بہار اور نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ تبت میں زلزلے سے مختلف واقعات میں 95 افراد ہلاک اور 130 زخمی ہوئے۔
چینی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور مرکز تبت کی ٹنگری کاونٹی تھا جبکہ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خوفناک زلزلے سے کئی عمارتیں بھی گر گئیں، تاہم ریسکیو کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News