Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا کبھی بھی امریکا کی ریاست بن سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

Now Reading:

کینیڈا کبھی بھی امریکا کی ریاست بن سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا کی ریاست بن سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ورچوئل خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے متعدد اہم امور پر اپنی پالیسیوں اور امریکہ کے مستقبل کے حوالے سے بات کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کبھی بھی امریکہ کی ریاست بن سکتا ہے اور اس بات کو ایک تاریخی پیشرفت کے طور پر بیان کیا۔

ٹرمپ نے اپنی حکومت کی پالیسیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے۔

انہوں نے خاص طور پر مہنگائی اور غیرقانونی تارکین وطن کے مسائل میں بائیڈن کی ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جنوبی سرحدوں پر غیرقانونی دراندازی کی روک تھام کی اور امریکہ میں قانون کی عملداری قائم کی ہے۔

Advertisement

انہوں نے آزادی اظہار رائے پر سنسرشپ ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکہ ایک بار پھر آزاد قوم بن چکا ہے۔

ٹرمپ نے امریکی صنعت سازی کے شعبے کی ترقی کے حوالے سے بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا صنعت سازی کے میدان میں دنیا کا بادشاہ بنے گا اور دنیا میں روزگار اور صنعت سازی کے لیے کوئی ملک امریکہ سے بہتر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس امریکی تاریخ کی سب سے بڑی کٹوتیوں کا بل پاس کرے گی اور اگر کوئی امریکی مصنوعات بنائے گا تو ہم کارپوریٹ ٹیکس میں 15 فیصد کمی کریں گے۔

یوکرین کی جنگ کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ میں بہت جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں تاکہ یوکرین جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔

آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ امریکی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو کینیڈا کے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات کی ضرورت نہیں ہے اور امریکہ اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر