ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے 78 ایگزیکٹو کے ختم کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جوبائیڈن کے 78 ایگزیکٹو کے ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے۔
صدر ٹرمپ نے 78 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے سابق صدر جوبائیڈن حکومت کے کئی اقدامات کالعدم قرار دے دیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں سنسرشپ کے خاتمے کے ایگزیکٹو آرڈر اور کیپٹل ون ایرینا میں ہزاروں حامیوں کے سامنے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور 47 ویں امریکی صدر پہلا خطاب، امریکہ کو اولین ترجیح قرار دے دیا
ٹرمپ کی جانب سے وفاقی ملازمین کی بھرتیاں روکنے کے ایگزیکٹو آرڈر اور امریکہ کی پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے ایگزیکٹوآرڈر پر بھی دستخط کردیے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامیہ کو سابق صدر جوبائیڈن کے خاندان کے افراد کی معافی کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کی بھی ہدایت دی جبکہ انہوں نے بائیڈن کی جانب سے اپنے خاندان کے افراد کو عام معافی دینے پر تنقید کا شکار بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
