اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری؛ مزید 31 فلسطینی شہید، 51 زخمی
اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے جس میں مزید 31 فلسطینی شہید جبکہ 51 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جبالیہ میں مکان پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
خان یونس میں پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری سے 4 بچے شہید ہوگئے۔
غزہ کےعلاقے شغف اور طفح پر حملوں میں 9 افراد شہید ہوئے۔
اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے پر حملے کئے اور مکانوں کو آگ لگادی۔
غزہ میں شہداء کی تعداد 45 ہزار 885 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 9 ہزار 196 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
