
جرمنی کے شہر آشافنبورگ میں چاقو حملے کے نتیجے میں ایک 41 سالہ خاتون اور دو سالہ بچہ ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 28 سالہ افغان باشندے کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ طور پر کوئی ساتھی نہیں ہے، اور واقعے کے بعد شہریوں کے لیے کسی خطرے کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ کو تحقیقات کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ واقعے کی وجوہات اور حملہ آور کے محرکات کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News