 
                                                                              بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
امریکہ نے مودی کی واشنگٹن آمد سے چند روز پہلے بھارتیوں کو لات مار کر نکال دیا اور غیر قانونی بھارتی تارکین وطن سے جانوروں جیسا سلوک کیا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے 104 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو زنجیروں سے جکڑ کر فوجی طیارے میں لاد کر واپس بھجوا دیا۔
امریکہ سے ڈیپورٹ ہونے والے 104 بھارتی غیر قانونی تارکین وطن امرتسر پہنچ گئے۔
امریکی انتظامیہ نے خواتین اور بچوں کو بھی زنجیروں میں جکڑ کر فوجی طیارے میں لاد کر بھجوایا۔
امریکہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 104 غیر قانونی بھارتی تارکین وطن میں 19 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔
ڈیپورٹ ہونے والے بھارتی شہری نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری فلائٹ دوران ہمیں ہاتھ اور پاؤں باندھ کر سیٹ پر بٹھایا گیا، امریکی انتظامیہ مزید 18 ہزار غیر قانونی بھارتی فوجیوں شہریوں کو بے دخل کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 