
صدرٹرمپ نے کینیڈا کیلئے بھی ٹیرف ایک ماہ کے لیے روک دیا، ٹروڈو
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی طرح کینیڈا کے لیے بھی ٹریف کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا ایک ہی روز میں دو بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد جاری بیان میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کم سے کم 30 روز کے لیے روک رہے ہیں۔
امریکی صدر میکسیکو پر لگایاگیا 25 فیصد ٹیرف بھی ایک ماہ کے لیے ملتوی کرچکے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف التوا میں ڈالنے کا اعلان کینیڈا اور میکسیکو کی جانب سے سرحدوں کی نگرانی سخت کرنے پر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News