حماس کی غزہ میں قید تمام اسرائیلیوں کو ایک ساتھ رہا کرنے کی پیشکش
حماس نے غزہ میں قید تمام اسرائیلیوں کو ایک ساتھ رہاکرنےکی پیشکش کی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اگر معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوتا ہے تو تمام قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
دوسرے مرحلے میں غزہ سے مکمل فوجی انخلا، مستقل جنگ بندی اور فلسطینیوں کی رہائی شامل ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کیلئے تیاری کا اشارہ دیاتھا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس آج 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں، اتوار کو 6 قیدیوں کواسرائیل کےحوالےکرےگی۔
دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین برائےفروخت نہیں، فلسطین کے عوام اپنے وطن کا ایک انچ بھی نہیں چھوڑیں گے۔
محمودعباس نے مزید یہ بھی کہا کہ غزہ، مغربی کنارہ یابیت المقدس ہو، فلسطینی کہیں نہیں جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
